لاہور، اسلام آباد اور مری سمیت مختلف شہروں میں ابر رحمت برس پڑا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

گرمی کے زور دکھاتے ہی لاہور  راولپنڈی، اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برس پڑا،کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

اسلام آباد میں موسلا دھاربارش کے بعد ضلعی انتظامیہ نے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

لاہورکے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

دوسری جانب پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی موسم بدل گیا، بادل چھاگئے اور ٹھنڈی ہوا چل پڑی۔سماہنی، دھیر کوٹ، میرپور سمیت آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،جہلم، بھکر، میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ گرمی میں جھلستے بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :