پاکستان
27 فروری ، 2012

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

اسلام آباد… آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور گلگت میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے۔چمن میں موسلادھار بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔وادی نیلم ،آٹھ مقام سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں اور گلگت اسکے گردونواح میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔غذرمیں بھی دو روز کے وقفے کے بعدبرف باری دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند اورلوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی طور پر آبر آلود ہے۔ہنزہ نگر میں بھی گزشتہ رات ہونیوالی برف باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔اسکردو اور استور میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔شمالی بلوچستان کے علاقے چمن سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے۔

مزید خبریں :