پاکستان
27 فروری ، 2012

ایبٹ آباد:اسامہ کمپاؤنڈ گرا دیا گیا، صرف چار دیواری باقی رہ گئی

ایبٹ آباد:اسامہ کمپاؤنڈ گرا دیا گیا، صرف چار دیواری باقی رہ گئی

ایبٹ آباد … ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کو مکمل طور پر گرادیا گیا تاہم کمپاؤنڈ کی چار دیواری اب بھی موجود ہے،ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں واقع اسامہ بن لادن کے زیر استعمال رہنے والے کمپاؤنڈ کو مسمار کرنے کا کام ہفتے کی شب آٹھ بجے شروع ہوا تھا جسے گزشتہ رات مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپاؤنڈ میں سیمنٹ اور لوہے کا زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے اسے مسمار کرنے میں دشواری کا سامنا پیش آیا۔ کمپاؤنڈ گرانے کے باوجود بھی اس کی طرف جانے والے تمام راستوں سیل ہیں اور اطراف میں تعینات پولیس اہلکار میڈیا سمیت کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق کمپاؤنڈ کی جگہ کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے، کمپاؤنڈ کی 4 دیواری کو نہیں گرایا جارہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ آنیوالے دنوں میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس کمپاؤنڈ کی زمین کو کسی اسکول یا کھیلوں کے گراؤنڈ میں تبدیل کیا جاسکے۔

مزید خبریں :