پاکستان
27 فروری ، 2012

لاہور :بھارتی جاسوس کو رہا نہ کرنے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

لاہور :بھارتی جاسوس کو رہا نہ کرنے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے سزا پوری ہونے کے باوجود بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو رہا نہ کرنے پر وزارت داخلہ کو 16 مارچ تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار اویس شیخ ایڈووکیٹ کے مطابق سرجیت سنگھ کو 1982ء میں گرفتار کیا گیا تھا اسے ملٹری کورٹ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سابق صدر غلام اسحاق خان نے سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔ سرجیت سنگھ عمر قید کے بعدبھی پانچ سال زیادہ کی قید گزار چکا ہے لیکن اسے رہا نہیں کیا جارہا،اویس شیخ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ جواب جمع کرانے کی بجائے اس کیس کو لٹکا رہا ہے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ 16 مارچ تک جواب جمع کرایا جائے ورنہ عدالت مزید انتظار نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :