02 فروری ، 2013
کراچی … وفاقی وزیر قا نون فاروق ایچ نا ئیک کہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی کرانے کی ہر سازش ناکام بنادیں گے، آئند انتخابات وقت پر ہی ہوں گے لیکن اگر کسی ادارے نے اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی کو شش کی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ میں عدلیہ کی قربانیاں بے شمار ہیں، جو لوگ انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں وہ خواب دیکھنا چھو ڑ دیں۔ فاروق نائیک نے مزید کہا کہ آج ملک کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور انتہاء پسندی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ سب کو مل کر نا ہے، نئے صوبے کی تشکیل کیلئے بنایا گیا کمیشن غیر جانبدار ہے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہو ئے فیصلے کئے جائینگے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کراچی بار کو ڈیڑھ کروڑ کا چیک پیش کیا جبکہ وکلاء کی ہا وٴ سنگ سوسائٹی کیلئے زمین کی فراہمی کے اقدامات کا بھی وعدہ کیا۔