پاکستان
02 فروری ، 2013

انتخابات جتنی جلد ہوجائیں، ملک کیلئے بہتر ہے، شہباز شریف

انتخابات جتنی جلد ہوجائیں، ملک کیلئے بہتر ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابات جتنی جلد ہوجائیں ملک کیلئے بہتر ہے، شہبازشریف نے کارگل ایشو پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ کارگل ایشو پر اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ تاریخ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو پاکستان کی تباہی کے حوالے سے یاد رکھے گی، ملک کو دہشت گردی میں جھونکنے والے بھی وہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کو نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، انتخابات جتنی جلدی ہو جائیں بہتر ہے ۔ ان کا کہنا ہے پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ڈکٹیٹر پرویز مشرف ہے ، نوازشریف نے پاک فوج کو محفوظ طریقے سے کارگل ایشو سے باہر نکالا۔

مزید خبریں :