پاکستان
02 فروری ، 2013

ہمارے منصوبے جاری رہتے تو پنجاب میں اندھیرے نہ ہوتے، پرویز الٰہی

ہمارے منصوبے جاری رہتے تو پنجاب میں اندھیرے نہ ہوتے، پرویز الٰہی

گجرات … نائب وزیراعظم پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ان کے منصوبے ختم نہ کرتے تو آج پنجاب میں اندھیرے نہ ہوتے۔ گجرات کے ناظمین، کونسلرز اور معززین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور غریبوں کی بھلائی کی سیاست کرتے ہیں، پنجاب کے وقار میں اضافے کیلئے دن رات کام کیا۔ ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ان کے بنائے نظام کو ختم کرکے غریب بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کر دئیے اور ساتھ ہی دانش سکول بنا کر رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔

مزید خبریں :