پاکستان
02 فروری ، 2013

عوام نے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو پچھتائیں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر

عوام نے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو پچھتائیں گے، ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور … تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو آنے والے وقتوں میں پچھتائیں گے۔ لاہور میں ا ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے والی قیادت کی کمی ہے، سیاسی جماعتیں عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ انہوں نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پور ا کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام محب وطن پارٹیوں سے مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :