02 فروری ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں جانے والے اپنے بیٹے سیف الدین کھوسہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔ آئندہ الیکشن میں ڈیرہ غازی خان میں اپنی نوعیت کا منفرد میدان سجے گاجو ماضی کے کرداروں رستم اور سہراب کی یاد تازہ کرے گا۔ ن لیگ کے ذوالفقار کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں جانے والے اپنے بیٹے سیف الدین کھوسہ کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر صوبائی مشیر ذوالفقار کھوسہ نے اپنے چھوٹے بیٹوں کے ساتھ ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کی اور مسلم لیگ ن چھوڑنے والے بڑے بیٹے سیف الدین کھوسہ کو خوب برا بھلا کہا۔ ذوالفقار کھوسہ نے نگراں سیٹ اپ میں کسی بھی عہدے کیلئے پارٹی چھوڑنے کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست محمد کھوسہ سے ماضی میں غلطی ہوئی۔