02 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے مرکز کے دورے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے وفد نے کہا کہ دونوں پارٹیاں آئندہ انتخابات ساتھ ملکر لڑیں گی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے وفد نے کراچی میں پاکستان سنی تحریک کے مرکز اہلسنت کا دورہ کیا ، دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ممنون حسین نے کہا کہ دونوں جماعتیں ملک کی موجودہ صورتحال سے غیر مطمئن ہیں کیونکہ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اس لئے ہم خیا ل جماعتیں ساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کو ڈرانے کے بجائے ، دہشت گردی پر قابو پانے کے اقدامات کریں۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے رہنماء شاہد غوری نے کہا کہ باہمی مشاورت کے بعد طے پایا کہ سنی تحریک الیکشن میں تمام محب وطن جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرے گی ۔