Time 14 مئی ، 2024
پاکستان

امریکی قونصل جنرل کی کے پی حکومت کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی

فوٹو: ایکس @MuzzammilAslam3
فوٹو: ایکس @MuzzammilAslam3

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی ہے۔

مشیر خزانہ اور امریکی قونصل جنرل کے ساتھ ملاقات میں چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخواکو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ملاقات میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت صوبےکےزیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اورعوامی بہبود پرخرچ کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی سیاحت، معدنیات، جنگلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ اور  رمضان پیکیج سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کو  سراہا۔

مزید خبریں :