پاکستان
02 فروری ، 2013

راولپنڈی گتہ فیکٹری میں آتشزدگی،ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

راول پنڈی…راول پنڈی کے رہائشی علاقے میں قائم گتہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر دو گھنٹے بعدقابو پا لیا گیا ، سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راول پنڈی کے علاقے نصیر آباد میں گتہ فیکٹری میں شام کے وقت آگ لگی جس کی اطلاع فوری طور پر امدادی ٹیموں کو کر دی گئی۔ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔آتشزدگی سے فیکٹری میں پڑا تمام سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

مزید خبریں :