پاکستان
02 فروری ، 2013

ایم کیو ایم کے کراچی اور لندن میں اجلاس،اہم نکات طے کئے

ایم کیو ایم کے کراچی اور لندن میں اجلاس،اہم نکات طے کئے

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی اور کو ر کمیٹی کا طویل اجلاس میں متفقہ نکات طے پائے گئے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق طے شدہ نکات کی روشنی میں ایم کیوایم ” کور کمیٹی “ کا ایک اور اجلاس منعقد ہو ا جس میں اتفا ق رائے سے یہ طے پایا گیا کہ جمہوری عمل کے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے انتہائی سنگین اور اختلافی معاملات پر انتہائی سنجیدگی ،غو ر وفکر اور طویل بحث ومباحثہ کے بعد انتہائی صبر وتحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے تمام تر مسائل کے حل نکالنے کی حتی المقدور کو ششیں کیں اور جمہوری عمل کو جاری رکھا۔گزشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنا بھر پور اور مثبت کرد ار ادا کیا جس پر پوری رابطہ کمیٹی ان کی شکر گزار ہے۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا نہایت ضروری ہے کہ بیشتر اجلا سوں میں تعصب کا زہر پیئے بعض عناصرنے مذاکرات کو ناکام بنانے اور پی پی پی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو توڑنے کیلئے اشتعال انگیز اور منفی رویہ اپنا یا لیکن ان اجلاسوں میں شریک ایم کیوایم کے تمام اراکین نے صبر وتحمل کا دامن نہیں چھو ڑا او رمعاملا ت اور مسائل کو مزید بڑھانے یا بگاڑ کی جانب لیجانے کے بجائے انتہائی شائستہ اور نر م رو یہ اپنایا۔ پیپلز پارٹی کے ان بعض متعصب اور شاؤنسٹ عناصر نے جب ہر اجلا س میں اپنے رویئے کونہ بدلا تو اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ایم کیوایم کی کو ر کمیٹیوں کے ارکان پیپلز پارٹی کے سرد مہر ی کے رویئے سے رابطہ کمیٹی اور ساتھ ساتھ قائد تحریک الطاف حسین کو بھی آگاہ کر تے رہے اور یہ بھی گلہ کر تے رہے کہ ایسے مذاکرا ت سے کوئی فائدہ نہیں۔سوائے وقت کے ضیا ع کے ان اجلاسوں کا کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔بلاآخر کو رکمیٹی اور رابطہ کمیٹی نے متفقہ طو ر پر یہ فیصلہ کیا کہ جب تک دونوں فریقین کی جانب سے طے کردہ کمیٹی کے اراکین دیرینہ عوامی مسائل اور ایسے تمام اختلافی امور جن کاعوام کی فلاح وبہبود سے تعلق ہو ان کے حل کیلئے متفقہ طورپرکسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچیں اس وقت تک قائد تحریک جناب الطاف حسین پی پی پی کے کسی رہنما ء یا کمیٹی سے باقاعدہ ہونے والے ا جلاس Formal Meeting میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :