Time 15 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی: پانی کی قلت کے شکار شہریوں کیلئے بری خبر، واٹر کارپوریشن نے مزید کمی سے خبردار کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

واٹر کارپوریشن نے کراچی میں پانی کی قلت کے شکار شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مزید کمی سے خبردار کرتے ہوئے پانی ذخیرہ کرنے اور استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک اور وارٹر کارپوریشن کے ترقیاتی کاموں کے باعث 16 سے 19 مئی تک نیو پمپ ہاؤس گھارو سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی جس سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے،  شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سےاستعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق نیو پمپ ہاؤس گھارو میں واٹرکارپوریشن اور کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ ترقیاتی کاموں کے باعث کراچی کو 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نیو پمپ ہاؤس گھارو میں پینل اور الیکٹریکل کے نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے، ترقیاتی کاموں کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا۔

مزید خبریں :