پاکستان
02 فروری ، 2013

اورکزئی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شدت پسندوں کیخلاف جوابی کارروائی ، 7ہلاک

اورکزئی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شدت پسندوں کیخلاف جوابی کارروائی ، 7ہلاک

اورکزئی ایجنسی …اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو اہل کار شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، حملے میں دو اہل کار جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا ۔ ڈبوری کے پہاڑوں پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی گئی جس میں 7 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :