پاکستان
03 فروری ، 2013

شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلئے ازسر نو میڈیکل بورڈتشکیل

شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلئے ازسر نو میڈیکل بورڈتشکیل

کراچی…عدالت کے حکم پر شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے عمر کے تعین کے لئے ازسر نو میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ چھ ماہرین پر مشتمل ہے، شاہ رخ جتوئی کو چھ فروری کو سروسس اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سامنے طبی معائنے کے لیئے پیش کیا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاوٴ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر جنید اشرف کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ممبران میں پروفیسر عتیق، پروفیسر صبا سہیل اور پروفیسر طلعت مرزا سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ جتوئی کے عمر کے تعین کے لئے پروفیسر قمر خان نے ایکسرے کیا تھا، ایکسرے کی روشنی میں شاہ رخ جتوئی کی عمر سترہ سے اٹھارہ سال بتائی گئی تھی، عدالت نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے ملزم کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ ازسر نو تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :