03 فروری ، 2013
لاہور…ایف آئی اے نے جوہر ٹاوٴن میں قائم غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پر چھاپہ مارکر 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اظہرمحمود کہ مطابق لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ایف آئی اے نے ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پر چھاپہ مارکر دو ملزمان، ملزم شہزاد شفیع اور سہیل قریشی کوگرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔