03 فروری ، 2013
کراچی…آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق کراچی میں لکی اسٹار کے قریب فوجی بیرک میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ہے اور بیرک میں کولنگ کاعمل جاری ہے، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لکی اسٹار کے قریب فوجی بیرک میں لگنے والی آگ پر قابو کیلئے 18سے زا ئد فائربریگیڈکی گاڑیوں اوراسنارکل نے حصہ لیا۔