03 فروری ، 2013
شانگلہ …شانگلہ کی تحصیل بشام میں مسافر وین کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین راولپنڈی سے کوہستان جارہی تھی کہ شنگ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال بشام منتقل کیا گیا۔