پاکستان
03 فروری ، 2013

آئندہ دوروز تک بالائی علاقوں میں شدید برفباری کاامکان

آئندہ دوروز تک بالائی علاقوں میں شدید برفباری کاامکان

اسلام آباد…آج سے منگل کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختوانخواہ، مکران ، قلات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پشین گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار اور منگل کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، خیبر پختوا نخواہ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ میں کہیں کہیں اور جنوبی سندھ میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 10، استور منفی 7،گوپس ، اسکردو میں منفی 3 اور ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد، خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

مزید خبریں :