پاکستان
03 فروری ، 2013

مسلم لیگ ن کل پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی

مسلم لیگ ن کل پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی

اسلام آباد…مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے لئے کل پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دے گی اور مارچ کرے گی ۔ مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے لئے کل پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی اور مارچ کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے دھرنا اور مارچ میں جماعت اسلامی ، فنکشنل لیگ اور سندھ کی قومیت پرست جماعتوں کی شرکت متوقع ہے۔ مارچ پارلیمنٹ ہاوٴس سے الیکشن کمیشن تک کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے راہ چوہدری نثار علی خان نے چند روز قبل اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک زیادہ خود مختار اور مضبوط الیکشن کمیشن کے لئے پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دے گی۔ چوہدری نثار کے مطابق ایک آزاد الیکشن کمیشن ہی ملک مین شفاف انتخابات کے انعقاد کی ضمانت ہے ۔

مزید خبریں :