پاکستان
03 فروری ، 2013

فضل الرحمان، منورحسن، نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کرینگے،طالبان

فضل الرحمان، منورحسن، نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کرینگے،طالبان

پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، منورحسن اور نوازشریف ضمانت دیں تو حکومت سے مذاکرات کریں گے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں احسان اللہ خان احسان کا کہنا ہے کہ مذاکرات پرحکومت کو مثبت جواب دیا تھا، حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے پران کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے۔کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے دوشرائط رکھی ہیں۔ احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ پاک فوج پراعتماد نہیں کیونکہ اس نے ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی،مولاانا فضل الرحمان، منورحسن اور نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کریں گے۔احسان اللہ احسان نے دوسری شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی پانچ رکنی سیاسی کمیٹی کے تین گرفتاررہ نماوٴں مسلم خان، حاجی عمراور مولانا محمود کو رہا کیا جائے۔احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرقدیرخان پاکستان کا سرمایہ ہیں، مذاکرات کے لیے ان کی پیش کش زیرغور ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔ایم کیوایم کے جلسے پر حملہ پہلی اور متحدہ کے ایم پی اے کا قتل دوسری کارروائی تھی۔

مزید خبریں :