پاکستان
03 فروری ، 2013

نواب آف خاران امیر عبدالرحمان خان انتقال کرگئے

نواب آف خاران امیر عبدالرحمان خان انتقال کرگئے

کراچی…سابق سفیر، نواب آف خاران امیر عبدالرحمان خان نوشیروانی علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق امیر عبدالرحمان خان نوشیروانی علیل تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر اعلاج تھے تاہم گزشتہ رات علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی میت آبائی علاقے خاران میں لائی جارہی ہے اور تدفین آج ان کے آبائی علاقے خاران میں کی جائے گی، ان کی عمر ستر برس تھی ، نواب عبدالرحمان نوشیروانی نے یمن میں سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

مزید خبریں :