03 فروری ، 2013
کراچی…بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف کے انتقال پر تعزیت کے لئے لوگ ان کی کراچی میں رہائش گاہ پہنچ گئے اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔ کراچی میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کے گھر پر ان کے انتقال پر تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔خیابان بدر ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی میں واقع رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے مختلف شعبہ زندگی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پہنچے۔جام محمد یوسف کے اہل خانہ ان کی تدفین کے لئے آبائی علاقے لسبیلہ روانہ ہوگئے۔اس موقع پر تعزیت کے لئے آنے والوں نے جام محمد یوسف کی موت کو بلوچستان کا نقصان قرار دیا۔