03 فروری ، 2013
ہنگو… ہنگو میں دو مختلف مقامات پر بارودی مواد پھٹنے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواپولیس کے مطابق ہنگو میں وراستہ روڈ پر واقع ہارون نامی شخص گھر کے ساتھ نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گھر کو نقصان پہنچا پہنچا۔ جبکہ سبزی منڈی میں بھی ایک دکان کیساتھ نصب بارودی مواد پھٹ گیا، جس سے دکان تباہ ہوگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں دھماکوں میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔