03 فروری ، 2013
فیصل آباد… گزشتہ روز لکی مرو ت حملے میں شہید ہونے والے حولدار محمد عارف کو آبائی علاقے فیصل آباد میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔پاک فوج کے حولدار محمد عارف گزشتہ روز لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملے شہید ہوگئے تھے۔شہید کا جسد خاکی رات گئے فیصل آباد میں آبائی گاوٴں 264رب میں پہنچایا گیا تو رقت آمیز دیکھنے میں آئے۔شہید محمد عارف کی نمازجنازہ گاوٴں کے قبرستان میں ادا کی گئی۔جس کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔محمد عارف نے پسماندگان میں بیوہ اور3بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔