03 فروری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈارکاکہناہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے طاہرالقادری سے کمٹمنٹ ان کا مسئلہ نہیں،اس کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے کرنا ہوتا ہے۔اگران کا کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا توکمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی،اوراگرکمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کیپاس جائیگا،،داتادربارلاہورمیں لیبارٹری اوربلڈبنک کے قیام کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ نگران سیٹ اپ میں 6ہفتے کا عرصہ رہ گیا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعدسب کچھ واضح ہوجائیگا، ان کاکہناتھاکہ ایماندار قیادت آجائے تو ملک خوشحال ہو جائے گا ، عوام جلد دیکھیں گے کہ ملک میں ایماندار قیادت آجائے گی اورملک ایک بار پھر دوسروں کو مدد دینے والا بن جائے گا ، ان کاکہناتھاکہ نواز شریف جلد مسلم لیگ ن کے منشور کا اعلان کریں گے،اسحاق ڈار نے کہاکہ لسانی بنیادوں پر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا درست نہیں،نئے صوبے بنانے والا کمیشن الیکشن سے پہلے ڈرامہ کر رہا ہے،اگر حکومت نئے صوبے کے حوالے سے آئینی بل لائی تو ن لیگ بھی اپنا آئینی بل لائے گی۔