پاکستان
03 فروری ، 2013

متحدہ کے قائد الطاف حسین علیل ،صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

 متحدہ کے قائد الطاف حسین علیل ،صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے۔مطابق ڈاکٹروں نے الطاف حسین کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ علالت کے باعث الطاف حسین آج ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پرمنعقد ہونے والے پروگرام سے ٹیلی فونک خطاب نہیں کریں گے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست ماوٴں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الطاف حسین کی جلد اورمکمل صحت یابی کیلیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔

مزید خبریں :