پاکستان
27 فروری ، 2012

انتخابات کے نتائج تمام ڈینگیوں کو ختم کر دیں گے،شہباز شریف

انتخابات کے نتائج تمام ڈینگیوں کو ختم کر دیں گے،شہباز شریف

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج تمام ڈینگیوں کو ختم کر دیں گے۔ وہ کوئی بات نہیں چھپاتے چاہے ان کے حق میں ہو یا مخالفت میں۔لاہور میں ڈینگی سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفت گو میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کر لی تھی، اس سال ڈینگی پر قابو پانے کے جامع منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے جلد ہی ترکش کمپنی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے تحت پروگرام شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا مسئلہ بن گیا ہے حکومت تمام وسائل استعمال کر کے صحت کے لئے بہترین سہولتیں مہیا کرے گی۔

مزید خبریں :