پاکستان
03 فروری ، 2013

کوئٹہ : بروری کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ … کوئٹہ میں بروری کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق بروری کے علاقے عیسی نگری میں نامعلوم مسلح افراد نے آتشی اسلحہ سے ایک شخص پر فائرنگ ، گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کے لاش بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال پہنچا دیا۔واقعہ دیرینہ دشمنی بتایا جاتا ہے تاہم علاقہ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

مزید خبریں :