03 فروری ، 2013
چمن…شمالی بلوچستان میں بارش برسانے والی ہوائیں داخل ہونے کے بعد مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردیاں ایک بار پھر لوٹ آئیں بارش برسانے والی ہوائیں داخل ہو نے کے باعث شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ،پشین، لورالائی، ہرنائی، زیارت، ڑوب، مسلم باغ، خانوزئی، دکی، شیرانی میں گزشتہ شب سے موسلادہار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، لوئی بند سمیت مختلف بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے جس کے باعث سردیاں ایک بار پھر لوٹ آئیں ہے، جبکہ شہریوں نے بھی دوبارہ سیگرم ملبوسات پہننے شروع کر دیئے ہے۔