03 فروری ، 2013
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر تیزرفتار بس بارش میں پھسلن کے باعث الٹ گئی ، ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو کیو بی لنک نہر کے قریب بارش کے باعث حادثہ پیش آیا ، بس الٹنے سے ایک مسافر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔