27 فروری ، 2012
لاہور… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہروں کے بعد اب دیہات میں جلسے کئے جائیں گے۔ دونوں بڑی پارٹیوں کے لیڈرز پر کرپشن کے کیسز ہیں جنہوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شیخوپورہ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران عدالتوں کو چلنے نہیں دے رہے،ضمنی انتخابات فراڈ ہیں، غلطیوں سے پاک نئی انتخابی فہرستیں جاری نہیں کی گئیں۔ حکومت صرف این آر او کیسز بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے خائف دونوں بڑی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر بھی مک مکا کرلیا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے ضمنی الیکشن جیت رہی ہے کہ وہ حکومت میں ہے۔