پاکستان
03 فروری ، 2013

دھرنا ختم نہ کرتا تو اگلے 5 منٹ میں مارشل لاء لگ جاتا، طاہر القادری

دھرنا ختم نہ کرتا تو اگلے 5 منٹ میں مارشل لاء لگ جاتا، طاہر القادری

لاہور … پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ دھرنا ختم نہ کرتے تو اگلے 5 منٹ میں ملک میں مارشل لاء لگ جاتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی صدارت چھوڑ دی ہے، تاہم پارٹی کی قیادت ان ہی کے پاس رہے گی، ان کی جگہ اب پارٹی کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی ہوں گے۔ اس سے قبل لاہور میں عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد جنرل کونسل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاستدان 65 برس سے باری باری ملک کو لوٹ رہے ہیں ، چوروں اور لٹیروں کا مقام اسمبلیاں نہیں جیلیں ہیں، سیاسی عمل اور جمہوریت کے نام پر انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ابھی ختم نہیں ہوا ، اگلا مرحلہ جلد شروع ہونیوالا ہے ، لاہور سے نکلیں گے، ہر شہر میں پڑاوٴ ڈالیں گے ، کارکنوں سے الیکشن لڑنے نہ لڑنے کے حوالے سے سروے کرایا جائے گا جس کی روشنی میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرینگے۔

مزید خبریں :