03 فروری ، 2013
کوئٹہ … بلوچستان کا سیاسی بحران حل کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا محمد خان شیرانی نے 3 نکاتی فارمولا پیش کردیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کے 3نکات پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کل وزیراعظم سے بات کریں گے۔ مولانا شیرانی کے مطابق پہلا نکتہ یہ ہے کہ صوبے کی وزارت اعلیٰ ق لیگ یا پیپلز پارٹی لے لے، جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ صوبے کی وزارت اعلیٰ جمعیت علمائے اسلام کو دے دی جائے، پیپلز پارٹی اور ق لیگ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں۔ انہوں نے تیسرا پوائنٹ یہ پیش کیا ہے کہ اگر رئیسانی حکومت بحال کردی جائے تو وہ ایک ہفتے میں ان کے استعفے کی ضمانت لیتے ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی کے پیش کردہ ان نکات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کے درمیان رابطے اور کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔ تجویز کیا گیا ہے کہ معاملہ صدر زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور اسفند یارولی مل کر طے کریں۔