پاکستان
03 فروری ، 2013

65 سالوں سے ملکی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے، فاروق ستار

65 سالوں سے ملکی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے، فاروق ستار

ملتان … ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 65 سالوں سے پاکستان کی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے، انتخابات میں جو جیت گیا اسے وزیر جو ہار گیا اسے مشیر اور جو بچ گیا اس کو سفیر بنا کر بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے، ایم کیو ایم کو کراچی تک محدود رکھنے کیلئے شہر میں حالات خراب کئے جارہے ہیں، پارلیمنٹ پر 70 فیصد ایسے لوگوں کا قبضہ ہے جو ٹیکس نہیں دیتے۔ ملتان میں جنوبی پنجاب تنظیم نو کے جلسے سے خطاب کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کو خود مختار اور اپنے معاملات میں خود کفیل بنایا جائے۔ رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات میں جو جیت گیا اسے وزیربنا دیا جاتا ہے، جو ہار جائے اسے مشیر اور جو بچ گیا اس کو سفیر بنا کر بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 65 سالوں سے پاکستان کی سیاست میں ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے، ہمارے وسائل پر جاگیرداروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے،انتظامی عہدے میرٹ پر نہیں بلکہ رشتے داروں اور دوستوں کو دیئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی تک محدود رکھنے کیلئے شہر میں حالات خراب کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :