Time 22 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

آسمان پر 6 سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں؟

یہ نظارہ 3 جون کو سورج طلوع ہونے سے قبل دیکھنا ممکن ہوگا / اسکرین شاٹ
یہ نظارہ 3 جون کو سورج طلوع ہونے سے قبل دیکھنا ممکن ہوگا / اسکرین شاٹ

نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیارے آپ آسمان پر دیکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت بیشتر سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

3 جون کو علی الصبح سورج طلوع ہونے سے قبل عطارد، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

درحقیقت عطارد، مریخ، مشتری اور زحل کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا۔

یورینس (عطارد کے قریب) اور نیپچون (زحل کے قریب) کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

یہ سب سیارے لگ بھگ ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں یہ نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔

یہ سیارے اس طرح نظر آئیں گے / فوٹو بشکریہ Stellarium
یہ سیارے اس طرح نظر آئیں گے / فوٹو بشکریہ Stellarium

ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ایسا مارچ 2023 میں ہوا تھا اور اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق وینس بھی اس لکیر میں موجود ہوگا مگر اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ وہ سورج کے برابر میں ہوگا۔

6 سیاروں کی یہ قطار ایک ہفتے تک ہر صبح نظر آئے گی۔

مزید خبریں :