04 فروری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔ سپریم کورٹ نے رینٹل پاورعملدرآمد کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پرصدرآصف زرداری کو خط لکھنے کے معاملے پر چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ چیئرمین نیب نے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ نیب کے افسران ملک کے اداروں کی طرف سے دباوٴ میں ہیں۔