پاکستان
04 فروری ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں، موسم سرد

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں، موسم سرد

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہوگیا ہے۔ کلفٹن، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا، آئی آئی چندریگرروڈاوربرنس روڈسمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی ، کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گورنر ہاؤس، شاہین کمپلیکس اور سی بریز پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خضدار میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :