پاکستان
27 فروری ، 2012

ولی بابر قتل کیس،5ملزمان پر فرد جرم عائد،گواہان7مارچ کو طلب

ولی بابر قتل کیس،5ملزمان پر فرد جرم عائد،گواہان7مارچ کو طلب

کراچی… کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ولی بابر قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جیونیوز کے رپورٹر ولی بابر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے سات مارچ کو گواہوں کو طلب کرلیا فرد جرم ، شاہ رخ، نوید عرف پولکا،محمد علی رضوی، فیصل محمود عرف نفسیاتی سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ۔مدعی کی درخواست پر گزشتہ سماعت میں فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کی گئی تھی بعض قانونی نقائص کے بعد ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی۔

مزید خبریں :