Time 27 مئی ، 2024
دنیا

رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانےکیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے: ترک صدر

رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانےکیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے: ترک صدر
نیتن یاہو کو بھی ہٹلر اور ان دیگر حکمرانوں کی ملامت کرکے یاد کیا جائیگا جن کی وہ پیروی (تقلید) کر رہے ہیں: ترک صدر/ فائل فوٹو

استنبول: ترک صدر  رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح  پر حملے  نے  اسرائیل کا  گھناؤنا چہرہ واضح کردیا ہے۔ 

ترک صدر نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا قاتلانہ ٹولہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے قتل عام کررہا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی قوتوں کے خلاف جنگ ہار چکے ہیں، ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملہ کرنے پر  اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر  ممکن اقدامات کریں گے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو بھی  ہٹلر اور ان دیگر حکمرانوں کی  طرح ملامت کرکے یاد کیا جائےگا جن کی وہ پیروی کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ  رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر  کل رات بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔


مزید خبریں :