پاکستان
27 فروری ، 2012

وزیراعظم نے شہادتیں بلانیکی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی

وزیراعظم نے شہادتیں بلانیکی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں شہادتیں بلانیکی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ درخواست وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ آفس میں جمع کرائی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کل وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگی اور اٹارنی جنرل نے بطور استغاثہ شہادتیں پہلے ہی پیش کررکھی ہیں۔ اپنی درخواست میں وزیر اعظم نے استدعا کی ہے کہ نرگس سیٹھی،بابراعوان،مسعودچشتی کوبطورشہادت بلایا جائے۔

مزید خبریں :