پاکستان
27 فروری ، 2012

قصور: الیکشن جیتنے پر ہونیوالی فائرنگ سے خاتون ہلاک

قصور… قصور میں ضمنی الیکشن جیتنے والے امیدوار کے حامیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ قصور کے حلقے این اے 140 میں کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار ملک رشید احمد خان کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ سے الہٰ آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کنگن پور میں ہوائی فائرنگ سے محمد وسیم زخمی ہو گیا جسے اسپتال داخل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی پی او قصور سے فائرنگ کے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :