27 فروری ، 2012
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم خود ناراض بلوچ بھائیوں کو منائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود بلوچستان جاونگا اور امن امان کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئینی حد میں رہ کر ان کے مطالبات پر غور کیلئے تیار ہیں اور ہم بلوچستان میں بات چیت کے ذریعے امن وامان قائم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔