01 جون ، 2024
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پاکستان میں ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کا پتہ لگالیا۔
پاکستان میں ویت نام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی تھیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ویت نامی سفیر کی لاپتہ بیوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
پولیس نے ویت نام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
تاہم اب اسلام آباد پولیس نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کاپتہ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق ویت نام کے سفیر کی اہلیہ اسپورٹس کلب ایف نائن پارک میں موجود تھیں جنہیں ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔