03 جون ، 2024
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف میچز میں شریک 5 آسٹریلین کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹیم کو جوائن کرلیا جس کے بعد آسٹریلیا کا اسکواڈ مکمل ہوگیا۔
آسٹریلین کھلاڑیوں نے بارباڈوس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے موجود اسکواڈ کو جوائن کیا۔
آئی پی ایل کے پلے آف کی وجہ سے 5 کھلاڑیوں نے تاخیر سے اسکواڈ جوائن کیا۔
مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو بارباڈوس پہنچنے کے لیے فلائٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور بارباڈوس پہنچنے سے قبل دونوں کھلاڑیوں کو لاس اینجلس اور میامی میں ایک ایک رات گزارنا پڑی۔
دوسری جانب مارکس اسٹوئنس تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ نا کھیل سکے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ بدھ کو عمان کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
اس سے قبل آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کے پلے آف کے باعث تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف میچ میں صرف 9 کھلاڑی دستیاب تھے جس پر کوچنگ اسٹاف کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا تھا۔