03 جون ، 2024
بالی وڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔
اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اداکار کے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے پوتی کی پیدائش کی تصدیق کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
زچہ و بچہ کی طبیعت سے متعلق میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ ورون دھون نے 2021 میں اپنی قریبی دوست نتاشا سے شادی کی تھی۔