Time 04 جون ، 2024
پاکستان

سوال کرنا توہین یا گناہ کبیرہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا: فیصل واوڈا

سوال کرنا توہین یا گناہ کبیرہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا: فیصل واوڈا
جولوگ ٹرولنگ کرتےہیں ان کو کوئی نہیں چھیڑتا، میں توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا: سینیٹر فیصل واوڈا— فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی تھی اگر سوال کرنا توہین یا گناہ کبیرہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ جو لوگ ٹرولنگ کرتےہیں ان کو کوئی نہیں چھیڑتا، میں توہین عدالت کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی تھی اگر سوال کرنا توہین یا گناہ کبیرہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگنےسے انکار کردیا۔ 

فیصل واوڈا نے توہین عدالت نوٹس پر 16صفحات پر مشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا اور جواب میں کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کی بہتری تھا۔

مزید خبریں :