Time 06 جون ، 2024
پاکستان

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی ملاقات

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی ملاقات
وکلا نے سپریم کورٹ میں نیب کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی، یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی: جیل ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اور انتظارپنجوتھا شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا نے سپریم کورٹ میں نیب کیس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔


مزید خبریں :