Time 06 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: ناظم آباد میں بچے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، شہری بچے کا ماموں نکلا

کراچی: ناظم آباد میں بچے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، شہری بچے کا ماموں نکلا
تحقیقات میں مشتعل افراد کی جانب سے شہری پر بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا، جس شہری پر بچے کے اغواکا الزام لگایا گیا وہ بچے کا ماموں ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ناظم آباد میں بچے کے مبینہ اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبرمیں بچے کے اغوا کے الزام میں مشتعل افراد نے  شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم بعد میں معلوم ہوا متاثرہ شہری بچے کاماموں ہے جو اسے چیز دلانے لے کر جارہا تھا۔

پولیس کے مطا بق تحقیقات میں مشتعل افراد کی جانب  سے شہری پر بچے کے اغوا کا الزام غلط ثابت ہوا، جس شہری پر بچے کے اغواکا الزام لگایا گیا وہ بچے کا ماموں ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ 2  روز قبل پیش آیا تھا، بچے کی والدہ کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق میرا بھائی کامران بھانجے کو چیز دلوانے لے کر گیا تھا، علاقہ مکینوں کو غلط فہمی ہوئی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے، مشتعل افراد نے کامران کو تشدد کا نشانہ نہ بناڈالا اور  جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے شہری کامران کو مشتعل افراد سے بچایا، ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کو والدہ کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ بچے کے ماموں کوناظم آباد تھانے منتقل کیا گیاجس کے بعد اسے بھی چھوڑ دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  شہری پر تشدد کرنے والے افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :